چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں قومی ٹیم بھارت سے بہت زیادہ مرعوب ہوئی تھی ہیڈ کوچ
پلیئرزبیٹ مانگنے کوہلی کے پاس گئے،میں نے سمجھایا دشمنوں کو پہلے ہراؤ پھر دوستی کرو، مکی آرتھر
پریس کانفرنس میں میڈیا مشتعل تھا،مجھے لگا کوئی میرے ہاتھوں سے قتل ہوجائیگا، آرتھر۔ فوٹو: فائل
مکی آرتھر نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں ہماری ٹیم بھارت سے بہت زیادہ مرعوب ہوگئی تھی۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد جب میں پریس کانفرنس کیلیے آیا تو میڈیا کافی مشتعل تھا، میں بھی غصے میں آگیا اور مجھے لگا کہ کوئی میرے ہاتھوں سے قتل ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میری کوچنگ میں جنوبی افریقی ٹیم نے 4 سیمی فائنلز کھیلے مگر وہ اس سے آگے نہیں بڑھ پائے، ہم نے ان کو منظم کیا اسٹرکچر دیا مگر شاید ان سے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کی آزادی چھین لی گئی تھی، یہ چیز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کرنا چاہتا۔
مکی آرتھر نے کہا کہ چار برس قبل چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی شکست کے بعد مجھے کوچنگ سے فارغ کردیا گیا تھا، جب پاکستان نے ٹائٹل جیتا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی اور ایک پرانی خلش دور ہوگئی۔