اوورسیز پاکستانیوں نے 5 ماہ میں 8 ارب روپے وطن بھیج دیے
پاکستانی کارکنوں نے گزشتہ ماہ1.58ارب ڈالربھیجے،سعودیہ ویواے ای کم،امریکا برطانیہ ویورپ سے زیادہ رقوم آئیں۔
جولائی سے نومبر تک ترسیلات زر1.28 فیصد کے اضافے سے 8ارب 2کروڑ11لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل
بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) میں8ارب 2کروڑ11لاکھ 80ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں7ارب 91کروڑ 97لاکھ 40 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر سے 1.28 فیصد زیادہ ہیں، نومبر 2017 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 57کروڑ 67لاکھ 20 ہزار ڈالر رہی جو اکتوبر 2017 کے مقابلے میں 4.7فیصد کم اور نومبر 2016 کے مقابلے میں 2.6 فیصدکم ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب سے نومبر 2016 میں 465.19 ملین ڈالر کی ترسیلات سے گھٹ کر 409.52 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 362.82 ملین ڈالر کے مقابلے میں 352.64 ملین ڈالر، امریکا سے 194.04 ملین ڈالر سے بڑھ کر 204.28 ملین ڈالر، برطانیہ سے 192.8 ملین ڈالر سے بڑھ کر 213.47 ملین ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 193.12 سے گھٹ کر 191.83 ملین ڈالر اور یورپی یونین کے ملکوں سے گزشتہ ماہ 49.06 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ نومبر 2016 میں یورپی یونین سے ترسیلات زر 37.03 ملین ڈالر رہی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر155.92 ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2016 میں ان ملکوں سے 173.35 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔