وفاق اور صوبوں میں کوآرڈینیشن میکانزم کی تجویز پر کام شروع
ایک جامع قومی سطح کا ڈیٹا بیس قائم ہوگا جس میں تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے اپنا اپنا ڈیٹا شامل کیا جائیگا۔
ایک جامع قومی سطح کا ڈیٹا بیس قائم ہوگا جس میں تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے اپنا اپنا ڈیٹا شامل کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے بروقت فیصلوں کو یقینی بنانے اوروفاقی وصوبوں کے درمیان بہتر رابطے کیلیے جرمنی کی طرح پاکستان میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹکوآرڈینیشن میکنزم قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیاہے۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق یہ تجویز وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے حال ہی میں قومی ایکشن پلان اور سی پیک سیکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹکوآرڈینیشن میکنزم کے تحت وفاق سمیت تمام صوبوں میں کوآرڈینیٹنگ آفس قائم کیے جائیں گے جن کے ذریعے ایک جامع قومی سطح کا ڈیٹا بیس قائم ہوسکے گا جس میں تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے اپنا اپنا ڈیٹا شامل کیا جائیگا۔