مالی خسارے کے باعث پی آئی اے افسران کو تنخواہیں نہ دی جا سکیں
ادائیگی میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، تنخواہ نہ پانیوالوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے۔
بیشتر ملازمین کو تنخواہ دیدی، دیگر کو 2سے3 روز میں مل جائے گی، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل
RIYADH:
مالی خسارے کی وجہ سے پی آئی اے کے افسران کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی جب کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے گروپ ایک تا چار تک کے ملازمین کوتنخواہیں چند روز قبل معمولی تاخیر سے ادا کر دی گئیں تاہم افسران کو تاحال نومبر کی سیلری نہیں دی جا سکی۔
ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بیشتر ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئی جبکہ دیگر ملازمین کو 2سے3 روز میں تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ تنخواہوں سے محروم افسران کی تعداد ساڑھے 4 ہزار ہے جبکہ قومی ایئر لائن کی ماہانہ تنخواہوں کا حجم ایک ارب روپے سے زائد ہے۔