یوم علیؓ پر سیکیورٹی کے سخت اقدمات کیے جائیںآئی جی
جلوسوں کے روٹس پر بم ڈسپوزل عملے سے سوئپنگ اور پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے
یوم علیؓ کے جلوس کے حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ سے منسلک راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا جا رہا ہے(فوٹو ایکسپریس)
آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے پولیس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ یوم حضرت علیؓ پر سیکیورٹی حکمت عملی میں کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) اور انٹیلی جینس کی دیگر ایجنسیوں کے کردار پر خاص توجہ دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے ساتھ ساتھ نمایاں مقامات پر ان کی تعیناتیوں اور انھیں سیکیورٹی فرائض سے متعلق باقاعدہ بریفنگ کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔
یوم حضرت علیؓ پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر کڑی نگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل عملے سے سوئپنگ اور کلیئرنس کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں جبکہ روٹس پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے اور اچانک خراب یا لاوارث دکھائی دینے والی گاڑیوں کو فوری طور پر روٹس سے ہٹائے جانے کیلیے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں، انھوں نے کہا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس پر سیکیورٹی مزید بڑھائے جانے اور تمام علاقوں میں امن و امان کے حالات پر یقینی کنٹرول کیلیے نہ صرف رینڈم اسنیپ چیکنگ اور پولیس گشت کو موثر بنایا جائے بلکہ انٹیلی جینس کلیکشن کے حصول کے ضمن میں دیگر انٹیلی جینس ایجنسیوں اور اداروں سے بھی مربوط روابط رکھے جائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کو موثر بنانے کے ضمن میں مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس کے منتظمین کی تجاویز کو اہمیت دی جائے، آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک خرم گلزار کو ہدایات جاری کیں کہ یوم حضرت علیؓ کے موقع پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلیے خصوصی پلان ترتیب دیا جائے اور متبادل راستوں کی باقاعدہ تشہیر کیلیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ شہری با آسانی اپنے اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔