یوم شہدائے بدر عقیدت و احترام سے منایا گیا

یوم شہدائے بدر عقیدت و احترام سے منایا گیا

یوم شہدائے بدر عقیدت و احترام سے منایا گیا, آئی این پی ، فائل

یوم شہدائے بدرملک بھرکی طرح کراچی میں بھی نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا، جماعت اہلسنّت کے تحت شہدائے بدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے مساجد میں قرآن خوانی محافل نعت اجتماعی دعائوں اور دعوت افطارکا اہتمام کیا گیا جس میںعلمائے کرام ، خطبا ،آئمہ حضرات نے دین کی بقا و سلامتی کے لیے اصحاب بدرکی خدما ت کو سراہا۔


میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میںعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدرکی فتح اسلام کی عالمگیر ترویج و اشاعت کا ذریعہ بنی،میرج لان گلبرگ میں مولانا ابراراحمد رحمانی نے خطاب میں کہا کہ غزوہ بدر نے کفر و اسلام اور حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا، سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمدشاہد غوری نے کہا ہے کہ غزوہ بدر حق وباطل کے درمیان معرکہ تھا۔

اعلیٰ پروفیسر محمد یونس صدیقی نے کہا ہے کہ جنگ بدر میں شریک 313 مجاہدین اسلام کا عزم و جرآت آج مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ مظالم کے خلاف دعوت جہاد دے رہا ہے، پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے کہا ہے کہ یوم بدر لفظی جہاد کا نہیں عملی جہاد کا نام ہے۔
Load Next Story