پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ سے رغبت کم ہونے لگی
مجوزہ ایف ٹی پی میں گرین کیپس کی بیشتر ٹیسٹ سیریز2 میچز پر مشتمل۔
جنوبی افریقہ،سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے 2،2سیریزشیڈول میں شامل۔ فوٹو: فائل
لاہور:
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ سے رغبت کم ہونے لگی جب کہ مجوزہ ایف ٹی پی کے مطابق بیشتر ٹیسٹ سیریزصرف2 میچز پر مشتمل ہوں گی۔
آئی سی سی نے تمام ممبرز پر لازم کیا ہے کہ سیریز میںکم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 ٹیسٹ رکھے جائیں۔ البتہ ایشز جیسی سیریز میں 5 ٹیسٹ ہوسکتے ہیں،کم میچز رکھنے کی وجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلیے وقت نکالنا ہے۔
مجوزہ پاکستانی شیڈول کے مطابق اکتوبر2019میں2 ٹیسٹ کی سیریز کیلیے ٹیم جنوبی افریقہ جائے گی، نومبر میں بنگلہ دیش سے اتنے ہی میچز کی ہوم سیریز ہونی ہے، جنوری 2020میں سری لنکا سے 2 ہوم ٹیسٹ کھیلے جائیں گے، جون میں 3 ون ڈے میچز کیلیے زمبابوے کا دورہ ہو گا،اسی ماہ ٹیم 2 ٹیسٹ کھیلنے ویسٹ انڈیز جائے گی، جولائی، اگست میں انگلینڈ میں بھی اتنے ہی ٹیسٹ ہونے ہیں، نومبر، دسمبر میں پاکستان، آئرلینڈ اور انگلینڈ سے 3،3 ون ڈے میچز کھیلے گا۔
جنوری 2021 میں گرین شرٹس تین ون ڈے کھیلنے کیلیے جنوبی افریقہ جائیں گے، فروری میں آسٹریلیا سے 2 ہوم ٹیسٹ میچز ہوں گے، جولائی میں ون ڈے انٹرنیشنل چیمپئن شپ کی 13 ویں ٹیم سے تین اوے میچز ہوں گے۔ اگست میں سری لنکا سے 2 اوے ٹیسٹ ہوں گے،نومبر میں بنگلا دیش سے تین ہوم ون ڈے ہونے ہیں،دسمبر میں پاکستان اتنے ہی میچز کیلیے نیوزی لینڈ اور پھر جنوری میں 2 ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا،اکتوبر میں ٹیم جنوبی افریقہ سے 2 ہوم ٹیسٹ کھیلے گی، نومبر میں ویسٹ انڈیز سے بھی اتنے ہی میچز ہونے ہیں، جنوری 2023 میں 2 ٹیسٹ کیلیے نیوزی لینڈ کا ٹور شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ یہ شیڈول ابھی فائنل نہیں اور اس میں ردوبدل ہو سکتا ہے۔