غیر سیاسی لوگ عدلیہ کا مذاق اڑا رہے ہیںمحمود الحسن
توہین عدالت ترمیمی بل کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ وکلاکی تاریخی فتح ہے
توہین عدالت ترمیمی بل کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ وکلاکی تاریخی فتح ہے, فوٹو فائل
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر سیدمحمود الحسن ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکمرانوں نے اپنے گرد ایسے لوگوں کو جمع کررکھا ہے جن کی اپنی سیاسی حیثیت نہیں اور غیر سیاسی لوگ پریس کانفرنس کے ذریعے عدلیہ کا مذاق اڑا رہے ہیں، توہین عدالت ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ وکلاکی تاریخی فتح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوںنے پیر کو کراچی بار کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیکریٹری خالد ممتاز اور سندھ بار کونسل کے حنیف کاشمیری سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ،سید محمود الحسن نے توہین عدالت ترمیمی بل کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بارکونسل کی اپیل پر بدھ کو سندھ بھر کی عدالتوں میں یوم تشکر منایا جائے گا اور اس روز کراچی بار میں جنرل باڈی اجلاس کیاجائے گا اور وکلا برادری کی جدوجہد ماتحت عدالتوں سے کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
جبکہ ہم چاہتے ہیں ماتحت عدالتوں میں ہونے والی خرابیوں کو دور کیا جائے،انھوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے پاس ایسے لوگوں کو شامل کررکھا ہے جن کی اپنی سیاسی حیثیت نہیں ہے اور وہ پریس کانفرنس کے ذریعے عدلیہ پر کیچڑ اچھال ر ہے ہیں ،انھوں نے کہا کہ وکلا برادری سندھ بار کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہڑتال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور وکلا برادری کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال کوماضی میں بھی نہیں روکا جاسکا ہے اور نہ ہی موجودہ حکومت وکلا کوہڑتال سے باز رکھ سکتی ہے۔
ہمارے ملک میں عدلیہ کامذاق اڑایا جارہا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ توہین عدالت ترمیمی بل کا اصل مقصد حکمرانوں کی کرپشن کو چھپانا تھا لیکن عدالت عظمیٰ کی طرف سے توہین عدالت ترمیمی بل پر دیے جانے والے فیصلے کے بعد تمام چیزیں کھل کر سامنے آچکی ہیں جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد حکمرانوں کو اپنے منہ کی کھانا پڑی ہے۔۔