انجلینا جولی رابرٹ اسٹروم برگ کی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی
پال ڈنی کی کہانی کو سلیقے سے فلمایا گیا ،200 ملین ڈالر کے بجٹ سے تیار نئی تھرلر ہالی وڈ فلم آئندہ برس سینماؤں کی۔۔۔
کردار کو یادگار بنانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، فیصلہ اب شائقین کریں گے،37 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی شہرہ آفاق ہدایتکار رابرٹ اسٹروم برگ کی آئندہ برس ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ''میلیفیشنٹ'' میں ٹائٹل رول میں جلوہ گرہونگی۔
فلم ڈان ہن اور جورتھ نے پروڈیوس کی ہے ،کہانی پال ڈنی کی ہے۔ہالی وڈ کی اس فلم کی شوٹنگ 18 جون 2012 میں شروع کی گئی۔ سلیپنگ بیوٹی کے مرکزی کردار کو انجلینا جولی نے انتہائی سلیقے سے نبھایا ہے۔ یہ فلم جولائی 2014 کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ 125 منٹ دورانیہ کی اس فلم کے لیے ابتدائی طورپر 200 ملین ڈالر کا بجٹ رکھا گیا۔اس فلم کے لیے سات مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے رک بیکر نے میک اپ کے لیے فلم کو ڈیزائن کیا ہے ۔اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ نئی فلم کا گزشتہ برس لندن سے آغاز کیا گیا تو مجھے اس موقع پر بہت خوشی ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی میرے کردار کے گرد گھومتی ہے اسے یادگار بنانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فلم کے ریلیز ہونے پر ہی شائقین اس حوالے سے فیصلہ کریں گے تاہم اپنے کام کو خوبی اور سلیقے سے کیا ہے ۔37 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ اداکارہ ہوں اور آئندہ بھی یہی کام کرنا چاہوں گی۔ براڈ پٹ بھی یہی چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اداکاری سے محبت کا یہ عالم ہے کہ میرے بچے بھی اب اداکار ہی بننا پسند کرتے ہیں ۔ان کی بھی یہی خواہش ہے کہ وہ اداکاری کریں۔
واضح رہے کہ 4 جون 1975 کو لاس اینجلس کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ والدجان ووئٹ اداکار اور والدہ مارچلین اداکارہ تھیں ،بھائی جیمز ہیون بھی اداکارہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے اداکاری کے ساتھ ہدایتکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور کامیاب رہیں۔ 14 سال کی عمر میں ایکٹنگ کی کلاسیں پوری کرنے کے بعد ہدایتکاری کے بجائے ماڈلنگ کا آغاز کیا ،آغاز میں لاس اینجلس ،نیویارک اور لندن میں کام کیا ۔20برس کی عمر میں منشیات کی بھی لت رہی ۔باپ کے ساتھ اچھے مراسم نہیں رہے ۔اداکارہ نے دو مرتبہ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز اور تین مرتبہ گولڈن گلوب ایوارڈز جیتے ہیں ۔2009اور 2011کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہالی وڈ اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں ۔1998 میں ایچ بی او کے لیے پرفارم کیا ۔
اداکارہ نے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بحالی کے حوالے سے بہت کام کیا انسانی حقوق کے لیے ان کی بے مثال کاوشوں پر انھیں اقوام متحدہ کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں پناہ گزینوں کی ہائی کمشنر ،اقوام متحدہ کے لیے خیر سگالی کی سفیر اور عالمی ادارے کی خصوصی ایلچی بنائے جانے کے اعزازات سے بھی نواز گیا ۔اداکارہ نے فنی سفر کا آغاز 1982میں اپنے والد کی فلم میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کیا ،ایک دہائی بعد1993 کے دوران لوبجٹ کی ہالی وڈ فلم'' سائی بورگ ٹو '' میں پرفارم کیا۔ تاہم اداکارہ کی لیڈی لیڈنگ رول والی پہلی بڑی ہالی وڈ تھرلر فلم ''ہیکرز''تھی جو 1995 میں سینما گھروں کی زینت بنائی گئی۔ انھوں نے ٹی وی ڈرامہ اور فلموں میں پرفارم کرنا شروع کردیا ،1999 میں ڈرامہ ''گرل انٹرپٹڈ'' میں بہترین پرفارمنس پر اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا۔
2001ء میں فلم ''لارا کرافٹ ''میں ہالی وڈ کے میگا اسٹارز کے ساتھ پرفارم کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جسکی پوری دینا میں دھوم مچ گئی۔ 2003 میں فلم ''دی کریڈل آف لائف ''میں جلوہ گرہوکر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ 2005 کے دوران ''مسٹر اور مسز اسمتھ ''میں عمدہ پرفارمنس دی ،جب کہ 2008 میں فلم ''وانٹڈ''میں یادگار کردار نبھایا ۔اداکارہ کی ''اے مائٹی ہارٹ ''اور ''چیلجنگ''میں پرفارمنس کو بھی بہت سراہا گیا اس پر ان کی اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی ۔2011 میں اداکارہ نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فلم ''ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی ''کو ڈائریکٹ کرکے ہدایتکارہ ہونے کی دنیا سے گواہی لے لی۔
اسٹار براڈ پٹ کے ساتھ زندگی گزارنے کا عزم کیا اور کاربند رہیں ۔اداکارہ کی 2005 سے 2011 کے دوران مسلسل کامیابیوں نے قدم چومے۔ اداکارہ انجلینا جولی کی براڈ پٹ کے ساتھ باقاعدہ شادی کی بھی تیاریوں کی خبریں رواں سال بھی میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلاحی کاموں کے ساتھ سب سے بڑھ کر اپنے فلمی کیرئیر پر توجہ دی ہے اور اس کام کو ہر حال میں مقدم رکھا ہے ۔فن سے محبت کا ثبوت ہے کہ آج میرے بچے بھی اداکار بننا چاہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بچوں کو وقت دیتی ہوں ،براڈ پٹ بھی ان سے محبت کرتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلم میں اپنی پرفارمنس کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔