ام المومنین حضرت عائشہ ؓکا یوم وفات عقیدت واحترام سے منایا گیا
آنحضرتؐ کے بعد وہ عالم اسلام کی تربیت پیغمبر اسلام ہی کے اندازمیںکرتی رہیں

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم وفات ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،اس سلسلے میں دینی ومذہبی جماعتوں کے تحت اجتماعات منعقد ہوئے جن میں علمائے کرام نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت و کردار اور دین اسلام کے لیے ان کی لازوال خدمات پر روشنی ڈالی۔
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے ناظم مفتی حماد اللہ مدنی نے جامعہ شفیق الااسلام گلشن اقبال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی سیرت طیبہ اور دین اسلام کیلیے ان کی عظیم خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ آنحضرت محمد مصطفیٰؐ کی محبوب رفیقہ حیات ہیں اور ان کی شان میں 17 قرآنی آیات کا اترنا بارگاہ الہی میں ام المومنینؓ کے مقام و مرتبے کی عظمت اور اہمیت اجاگر کرنے کی بھی دلیل ہیں،انھوں نے کہا کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آنحضرتؐ کے بعد وہ عالم اسلام کی تربیت اور رہنمائی پیغمبر اسلام ہی کے انداز میں کرتی رہیں ۔
انھوں نے بے شمار احادیث روایت کی ہیں اور مسلمانوں کی رہنمائی اور تعلیم کے لیے بہت سے احکامات بتائے، انھوں نے کہا کہ ام المومنینؓ نے سرکار دوعالم ؐکے ساتھ جس طرح زندگی گزاری و ہ عالم اسلام کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے،کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما علامہ احمد علی مدنی، مولانا غلام مصطفیٰ فاروقی، مولانا معاذ مدنی، مفتی فیضان شفیع ، قار ی معاویہ القاسمی الحاج عبدالعزیز صدیقی، قاری عبدالغفور ، مولانا لیاقت علی، قاری سیف الرحمن،مولانا مشتاق ، مولانا عبدالرحمان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔