باہرہونے کے خوف سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں بتایاہسی

پہلے ہی خواہش ظاہر کردیتا توآخری 2ٹیسٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا تھا

پہلے ہی خواہش ظاہر کردیتا توآخری 2ٹیسٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا تھا۔ فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی بیٹسمین مائیک ہسی نے انکشاف کیاکہ انھوں نے ڈراپ ہونے کے خوف سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ پہلے ظاہر نہیں کیا۔

ہسی نے سری لنکا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ سے ایک ہفتہ قبل اچانک اعلان کیا تھا کہ وہ اس ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دیں گے جس نے کرکٹ آسٹریلیا سمیت سب کو حیران کردیا تھا۔ ہسی نے کہا کہ میں نے اس وجہ سے پہلے کسی پر ریٹائرمنٹ کا ارادہ ظاہر نہیں کیا کیونکہ میں سیزن کے آخر تک کھیلنا چاہتا تھا۔




اگر میں پہلے ہی اپنا ارادہ ظاہر کردیتا تو وہ کسی اور کی تلاش شروع کردیتے اور مجھے آخری دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا تھا، چونکہ میں سیزن کا اختتام کرنا چاہتا تھا اس لیے تھوڑا سا خود غرض ہوگیا، میں نہیں چاہتا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کہتی کہ چونکہ تم ریٹائر ہورہے ہو اس لیے ہم کسی اور کو میدان میں اتار رہے ہیں، میں نے پہلے ہی فیصلے کرلیا اور اس پر قائم رہا، میں صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ اس سیزن میں میری کارکردگی کیسی رہتی ہے۔
Load Next Story