عباسی اسپتال کوضرورت کے مطابق فنڈز نہیں ملے ڈاکٹر صغیر

مریضوں کے رش سے اسپتال کو دباؤ کا سامنا ہے،ایم آر آئی سسٹم کے افتتاح پر گفتگو

نگراں وزیراعلیٰ کیلیے اپوزیشن سے اجلاس ہوچکے ہیں،حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کریگی فوٹو: فائل

سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد نے کہا ہے کہ بلدیہ کے ماتحت عباسی شہید اسپتال کوضرورت کے مطابق فنڈز نہیں ملے۔

جس سے اسپتال میں ادویات کابحران اور ملازمین کو3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، تاہم اسپتال کی انتظامیہ اپنی مددآپ کے تحت اسپتال چلا رہی ہے یہ بات انھوں نے جمعرات کوعباسی شہیداسپتال میں ایم آر آئی سسٹم کے افتتاح کے موقع پر کہی اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر ندیم احسان،کمشنرکراچی سید ہاشم رضا زیدی، ڈاکٹر سیف الرحمن،ڈاکٹرندیم راجپوت،ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر امداداللہ صدیقی،ڈاکٹرسراج الحق سمیت دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر صغیراحمد نے کہاکہ عباسی شہیداسپتال میں عوام کو بلاتفریق طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔




تاہم ماضی میں اسپتال کوفنڈزجاری نہ کیے جانے کی وجہ سے اسپتال مختلف مسائل سے دوچار ہے،عباسی اسپتال میں عوام اور مختلف حادثات اور واقعات میں ہونیوالے زخمیوںکوعلاج ومعالجے کی مکمل سہولتیں فراہم کی جارہی ہے اسپتال کو مریضوں کے رش کے باعث دباؤ کا سامنا ہے،عباسی شہید اسپتال میں اسٹیٹ آف آرٹ ادارہ بنانے کیلیے قائد بلاک بھی تعمیرکیاجارہا ہے۔

اسپتال میں 12کروڑ روپے کی لاگت سے ایم آر آئی مشین اور4کروڑ روپے مالیت سے5 لفٹس نصب کی گئی ہیں،نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ف) ،ہم خیال گروپ اور نیشنل پیپلزپارٹی کے ساتھ اجلاس ہوچکے ہیں تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعدایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کریگی۔
Load Next Story