ناپا کے تحت 20 روزہ فیسٹیول21 مارچ سے شروع ہوگا
ڈرامے پیش ،ورکشاپ اوربچوں کیلیے داستان گوئی کا بھی اہتمام کیا گیاہے، ارشد محمود
ڈرامے پیش ،ورکشاپ اوربچوں کیلیے داستان گوئی کا بھی اہتمام کیا گیاہے، ارشد محمود فوٹو : فائل
معروف موسیقارارشد محمود نے کہا کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 20 روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
جس میں مختلف ڈرامے اور موسیقی کی خصوصی نشستیں منعقد ہوں گی، فیسٹیول کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ناپا کے فارغ التحصیل طلبا اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے،یہ فیسٹیول 21 مارچ سے 9 اپریل تک جاری رہے گا جس میں دو کمرشل ڈراموں کے علاوہ سات دیگر ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔
جبکہ ورکشاپ اور بچوں کیلیے داستان گوئی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، فیسٹیول میں ناپا کے طلبہ و طالبات کلاسیکی راگوںکونئے انداز میں پیش کریں گے، فیسٹیول میں پاپ میوزک بھی پیش کیا جائے گا ،اس موقع پر استاد نفیس خان نے کہا کہ ناپا اس طرح کے فیسٹیول سے شہر میں جاری بدامنی کی فضاسے خوف زدہ عوام کے ذہنوں کوتبدیل کرنا چاہتا ہے،کراچی کے شہری باشعور اور زندہ دل ہیں،تعلیم یافتہ اور ادب نواز لوگ اس شہر کی پہچان ہیں۔