علما کے تعاون سے اتحاد بین المسلمین کوفروغ دیاجائےگورنر سندھ

علامہ طالب جوہری کی عشرت العباد سے ملاقات،متاثرین سانحہ کراچی کے مسائل پر گفتگو

فوٹو فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ علمائے کرام کے تعاون سے صوبے بھر میںاتحا د بین المسلمین کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں علمائے کرام کا ہمیشہ تعاون حاصل رہاہے اور اس بارے میں ان کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وہ علامہ طالب جوہری سے گفتگو کر رہے تھے جنھوں نے گورنر ہاؤس میں جمعرات کو گورنر سے ملاقات کی، اس موقع پر سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی بحالی اور سانحہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے سلسلے میںاقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔




علامہ طالب جوہری نے صوبے میں امن و امان کے لیے کوششوں اور اتحاد بین المسلمین کے لیے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کے کردار کو سراہااور عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لیے گورنر کی خدمات پر ان کا شکریہ اد اکیا، گورنر اور علامہ طالب جوہری نے اتفاق ظاہر کیا کہ صوبے بھر میں کوئی فرقہ وارانہ کشیدگی نہیں اور تمام فرقوں کے لوگ برادرانہ طریقے سے رہ رہے ہیں۔
Load Next Story