مخالفین کو شکست دینے کا طریقہ جانتا ہوں عمران خان

23 مارچ کو نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،انتخابات میں جنون اور مفادات کی جنگ ہوگی

23 مارچ کو نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،انتخابات میں جنون اور مفادات کی جنگ ہوگی فوٹو: فائل

تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو نئے پا کستان کی بنیاد رکھیں گے۔

مخالفین کو شکست دینا جانتا ہوں ' آئندہ انتخابات میں جنون اور مفادات کے درمیان جنگ ہوگی۔ آئی ایس ایف کے زیر اہتمام '' نیا پاکستان اسٹوڈنٹس کنونشن''سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 1940کو بھی مینا ر پاکستان کے سائے تلے نوجوان جمع ہوئے اور پاکستان کا قیام وجود میں آگیا اور اب 23مارچ کو بھی مینار پاکستان کے سائے تلے نوجوان ہونگے۔




جہاں سے ہم ایک نئے پا کستان کی بنیاد رکھیں گے، سونامی مزید تیزی میںا ٓرہا ہے اورمینار پاکستان پر سونامی پلس ہوگا۔ دریں اثناء عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان میں موجود خاندانی پارٹیاں پارٹی الیکشن جیسے عظیم الشان کام انجام دینے کی ہمت نہیں رکھتیں اور پاکستان میں ہمیشہ غیر حقیقی جمہوریت کا راج رہا ہے۔ این این آئی کے مطابق انھوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پٹواریوں کے جلسے کرانے والوں سے ہوگا' ایک طرف سرمایہ دار اور دوسری طرف نوجوان ہونگے۔

Recommended Stories

Load Next Story