شفاف انتخابات میں عمران صدریا وزیراعظم بن سکتے ہیں نیویارک ٹائمز
پاکستان تحریک انصاف بڑے گروپ کی صورت میں پارلیمنٹ میں آسکتی ہے

نیویارک ٹائمزنے پاکستان میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے کردارکو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ بڑی سیاسی جماعتوں کوشکست دیکراکثریت حاصل کرنا مشکل ہے لیکن شفاف انتخابات کی صورت میں عمران خان کو بڑی تعداد میں نشستیںمل سکتی ہیں ۔
یہ بھی ممکن ہے کہ وہصدر یا وزیراعظم بن جائیں۔امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹ سٹار نے 1996ء میں تحریک انصاف کے نام سے اپنی جماعت کی بنیاد رکھی لیکن گزشتہ دوبرسوں میں ان کی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔اخبار نے سیاسی تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران کا انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنامحض دعوی ہے
لیکن شفاف انتخابات کی صورت میں عمران خان کی جماعت بڑے گروپ کی صورت میں پارلیمنٹ میں آسکتی ہے،ایسے بھی امکانات ہیں کہ وہ صدر یا وزیراعظم بن جائیں۔