ایمنسٹی اسکیم ایڈیشنل وڈپٹی کلکٹرز کے اختیارات میں اضافہ
ایڈجوڈیکیشن کیسز نمٹا کر ڈیوٹی وٹیکسوں ودیگر واجبات کا تعین کریں گے، نوٹیفکیشن جاری
ایڈجوڈیکیشن کیسز نمٹا کر ڈیوٹی وٹیکسوں ودیگر واجبات کا تعین کریں گے، نوٹیفکیشن جاری فوٹو: فائل۔
لاہور:
ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیر قانونی و نان کسٹمز پیڈ، ٹیمپرڈ اور اسمگل شدہ کاروں کو ایڈجوڈیکیشن کے تحت قانونی حیثیت دینے کیلیے تمام ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس کے ایڈیشنل کلکٹرز کو کلکٹرز جبکہ ڈپٹی کلکٹرز کو ایڈیشنل کلکٹرز کے اختیارات دے دیے ہیں۔
اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے جمعہ کو باضابطہ طور پر ایس آر او نمبر 209(I)/2013 جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 5 مارچ 2013 کو جاری کردہ ایس آر او نمبر 172(I)/2013 کے تحت جو بھی ایڈجوڈیکیشن کے کیس ہونگے۔
انہیں ایم سی سی کے ایڈیشنل کلکٹرز اور ڈپٹی کلکٹرز نمٹائیں گے جس کیلیے ایڈیشنل کلکٹرز کو کلکٹرز اور ڈپٹی کلکٹرز کو ایڈیشنل کلکٹرز کے اختیارات دے دیے گئے ہیں اور یہی ایڈجوڈیکیشن کے تحت ڈیوٹی وٹیکسوں اور ریڈمشن فائن کے واجبات کا تعین کرکے فیصلے دیں گے۔