ایس بی سی اے کے ایڈ ہاک و کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنے کا اعلان
یہ اعلان صوبائی وزیر آغا سراج نے ملازمین کو فریضہ حج پر بھیجنے کے سلسلے میں ہونے والی قرعہ اندازی کی تقریب میں کیا
آغا سراج درانی نے کہا کہ اس خاص موقع پر نئے ملازمین کی مستقلی کااعلان بھی ہماری حکومت کی عوام دوستی اور بھائی چارگی کی ایک اور مثال ہے۔ فوٹو : فائل
صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام ایڈہاک و کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کااعلان کردیا۔
انھوں نے یہ اعلان ایس بی سی اے ہیڈکوارٹرزکراچی میں اس سال بھی15افسران اور دیگرملازمین کو ادارے کے اخراجات پر ادائیگی فریضہ حج کیلیے بھیجنے کے سلسلے میں ہونے والی قرعہ اندازی کی ایک تقریب میں کیاجس میں وہ بطورمہمان خصوصی شریک تھے،انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فریضہ حج اخوت وبھائی چارگی کادرس دیتاہے اوربہت سے افرادحج کی دلی تمنارکھنے کے باوجوداخراجات سے مجبورہیں ایسے ہی ملازمین کو محکمہ کی جانب سے سفرادائیگی حج کی سہولت کی فراہمی قابل تحسین ہے۔
جبکہ اس خاص موقع پر نئے ملازمین کی مستقلی کااعلان بھی ہماری حکومت کی عوام دوستی اور بھائی چارگی کی ایک اور مثال ہے، انھوں نے سفر ادائیگی فریضہ حج کے لیے بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب کو خوش نصیبوں کیلیے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری قرار دیتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی، اس موقع پرانھوں نے حج پر جانے والوں سے مناسک حج کے دوران ملک میں امن استحکام اورادارے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائوں کی درخواست کی جبکہ مستقل ہونے والے ملازمین کیلیے بھی نیک خواہشات کااظہارکیا۔
بعد ازاں مہمان خصوصی نے بذریعہ قرعہ اندازی منتخب خوش نصیب افراد کے ناموں کااعلان کیا جس کے مطابق خواتین افسران اور ملازمین کے مخصوص کوٹہ پرطلعت پروین(ٹائپسٹ) سمیت 15دیگرافسران و ملازمین اس سال سعادت ادائیگی فریضہ حج کیلیے بذریعہ قرعہ انتخاب پر خوش نصیب قرار پائے۔
اس سلسلے میں افسران میںمحمد عارف صدیقی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) ،اجمل بیگ ( اسسٹنٹ اکائونٹ آڈیٹر) اظہار الحق (سینئر بلڈنگ انسپکٹر)، مسعود احمد صدیقی (آفس اسسٹنٹ )، ندیم وارثی (اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن) ،انور حسین (اسٹینوگرافر)اورندیم الدین(بلڈنگ انسپکٹر) کے نام شامل ہیں جبکہ گریڈ ایک تا 15 کے ملازمین میں لوئر ڈویژن کلرک نجم السحر،ملک غلام علی، ڈرائیورز غلام رضاعباسی ، فقیرعلی ،طاہر خان اور عبدالستار جبکہ ٹائپسٹ ذاکرمحمدکواس سال ادارے کے اخراجات پر بذریعہ قرعہ اندازی سعادت فریضہ حج کیلیے منتخب خوش نصیب قرار دیاگیا۔