دولت پور میں پرائمری اسکول کی چھت گر گئی 4 طلبہ زخمی

سماجی رہنماؤں کا عمارت کی خستہ حالی پر اظہار تشویش

سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے اسکول کی عمارت کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔فوٹو: رائٹرز/ فائل

PESHAWAR:
دولتپور کے شہر رضا محلے میں واقع پرائمری اسکول کی چھت گر گئی، 4طلبا زخمی، واقعے کے وقت اسکول میں سیکڑوں طلبا موجود تھے کہ اچانک اسکول کی چھت کے ٹکڑے گرنے لگے جس کی وجہ سے 4طلبا زوہیب، قیصر، سرفراز اور ساجد شدید زخمی ہوگئے۔

جنھیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی والدین کی بڑی تعداد اسکول پہنچ گئی۔




دوسری جانب شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے اسکول کی عمارت کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story