کراچی کے 2 جزیرے سرمایہ کاروں کو دینے کیخلاف مظاہرہ

پی پی نے سندھ کو نیلام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، غفار چانڈیو ودیگر

غفار چانڈیو ودیگر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھتے ہوئے اس کو نیلام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے. فوٹو: فائل

جیے سندھ قومی محاذ نے کراچی کے قریب واقع 2 جزائر کے ہونے والے معاہدے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سرمایہ کاروں کو جزائر دینے کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر غفار چانڈیو ودیگر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھتے ہوئے اس کو نیلام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی نے کراچی کے جزیروں کو ایک معاہدے کے تحت سرمایہ کاروں کو دیا اور اس سے قبل ٹھٹہ کے ساحلی علاقے کی زمین کو ترقی کے نام پر تاریک وطن کے حوالے کردیا ہے۔




انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ساحلی علاقے کی ماحولیات اور وہاں کے ہزاروں مچھیروں کی معاشی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور سندھ کے عوام مذکورہ جزائر کے امریکن سرمایہ کاروں کے ساتھ ہونے والا تجارتی معاہدے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف بھرپور جدوجہد چلائی جائے گی۔
Load Next Story