امریکا میں ایک سالہ بچی کی اسنو بورڈ میں مہارت نے سب کو حیران کردیا

کیش نے پہلی سالگرہ کے موقع پر بوگس بیسن میں ایک چھوٹی ڈھلوان پر اسنو بورڈنگ کی۔

کیش نے پہلی سالگرہ کے موقع پر بوگس بیسن میں ایک چھوٹی ڈھلوان پر اسنو بورڈنگ کی۔فوٹو: سوشل میڈیا

امریکا میں ایک سالہ بچی کی اسنو بورڈ میں مہارت نے سب کو حیران کردیا۔

نک اور اہلیہ واٹنی رولے اپنی بیٹی کیش کو پہلی سالگرہ کے موقع پر بوگس بیسن میں ایک چھوٹی ڈھلوان پر لے آئے جہاں پر اس نے اسنو بورڈنگ کی، جس پر وہاں موجود لوگ بھی دنگ رہ گئے۔


ایڈاہو کے شہر بویز سے تعلق رکھنے والے نک اور واٹنی کی شادی تین برس قبل ہوئی تھی، ان کی پوری فیملی ہی اسنو بورڈنگ کی دیوانی ہے۔ واٹنی اوڈاہو کے معروف اسکی کوچ ویسلے ڈائسٹ کی پڑپوتی ہیں جو52 برس تک کوچنگ کے بعد 2008 میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

واٹنی نے کہا کہ جب میں نے اسکینگ شروع کی تب میری عمر2برس تھی۔ اب یہ جوڑا فروری میں کوسٹاریکا جانے کا پروگرام بنا رہی ہے جہاں انھیں امید ہے کہ بیٹی پہلی بار برف پر سرفنگ کرے گی۔
Load Next Story