سانگھڑ زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ 64ہاری بازیاب
22خواتین اور 24 بچے شامل ہیں، جبری مشقت لینے کا الزام، عدالت نے آزاد کر دیا
منگلی پولیس نے چک نمبر 40 میں زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 22 خواتین اور 24 بچوں سمیت 64 ہاریوں کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا۔ فوٹو: فائل
سانگھڑ کی عدالت نے بازیاب کرائے گئے 64 ہاریوں کو آزاد کر دیا۔
عدالت کے حکم پر منگلی پولیس نے چک نمبر 40 میں زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 22 خواتین اور 24 بچوں سمیت 64 ہاریوں کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا۔
جہاں عدالت نے ان کے بیانات قلمبند کر کے اپنی مرضی سے زندگی گزرنے کی اجازت دیتے ہوئے آزاد کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سانگھڑ میں نتھو کولہی نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی کہ مقامی زمیندار خالد لطیف نے اسکے64 رشتے داروں کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے جن سے جبری مشقت لی جا رہی ہے جبکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، جس پر عدالت نے منگلی پولیس کو حکم دیا تھا کہ مذکورہ ہاریوں کو بازیاب کروا یا جائے۔