صوبوں کی حدودکوتوڑاگیاتوملک ٹوٹ جائیگاالٰہی بخش سومرو
ذوالفقارآبادکامنصوبہ سندھ کوتقسیم کرنے کی سازش ہے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی

TEHRAN:
سابق اسپیکرقومی اسمبلی الہیٰ بخش سومرو نے کہا ہے کہ سرائیکی یاکوئی صوبہ بنانے کے لیے صوبوں کی حدود کو توڑا گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، لہذا صوبوں کی حدود کو نہیں چھیڑاجائے۔یہ بات انھوں نے ایک افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں نئے شہر ذوالفقار آباد کا منصوبہ سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کا حصہ ہے جو لوگ سندھ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ان کی کوشش ہے کہ وہ کراچی کے ساتھ ٹھٹھہ اور بدین کے ساحلی علاقوں کو سندھ سے الگ کریں۔
جو حکومت عدالت کو نہیں مانتی وہ حکومت ہی نہیں ہوتی،سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ اور ن لیگ کے درمیان محاذ آرائی کا بھی نتیجہ ٹھیک نہیں نکلا تھا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کا منصوبہ بنارہی ہے ہم اس منصوبے کے خلاف مزاحمت کریں گے،ہم اس پارلیمنٹ کو نہیں مانتے جو ڈھائی کروڑ جعلی ووٹوں سے بنی ہے اور جس میں 70 فیصد جعلی ڈگریوں والے لوگ ہیں۔
لیاقت جتوئی نے کہاکہ ف لیگ سمیت سندھ میں تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں،بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہوگئی اب وہ زرداری لیگ بن گئی ہے، پیپلز پارٹی والے جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو ریلیف لینے کے لیے عدالتوں کی طرف بھاگتے ہیں اور جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو عدلیہ کی عزت و احترام بھول جاتے ہیں ۔