ویلنگٹن ٹیسٹ فالوآن کے سیاہ بادل نیوزی لینڈ پر منڈلانے لگے
66 رنز پر 3 اہم وکٹوں سے محروم، انگلینڈ کی پہلی اننگز کا 465 پر اختتام ہوا۔
66 رنز پر 3 اہم وکٹوں سے محروم، انگلینڈ کی پہلی اننگز کا 465 پر اختتام ہوا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
ویلنگٹن ٹیسٹ میں فالوآن کے سیاہ بادل نیوزی لینڈ پر منڈلانے لگے۔
ٹیم صرف 66 رنز پر 3 اہم وکٹوں سے محروم ہو گئی،پیسر اسٹورٹ براڈ نے فارم میں واپسی کی جھلک دکھاتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قبل ازیں انگلینڈ کی پہلی اننگز کا 465 پر اختتام ہوا، کیون پیٹرسن اور میٹ پرائر نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق بیس ریزرو میں دن کے دوسرے اوور میں جوناتھن ٹروٹ واپس پویلین پہنچ گئے، وہ اپنے گذشتہ روز کے اسکور121 میں کوئی اضافہ کیے بغیر بولٹ کی گیند پر واٹلنگ کا کیچ بنے، ای ین بیل 11 اور جوئے روٹ 10 رنز تک محدود رہے۔
کیون پیٹرسن نے 73رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، یہ تینوں وکٹیں مارٹن کو ملیں،اسٹورٹ براڈ (6) کو بولٹ نے آؤٹ کیا،374 پر7 پلیئرز کے میدان بدر ہونے پر میٹ پرائر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، انھوں نے اسٹیون فن (24) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کیلیے اسکور میں83 رنز کا اضافہ کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین کو82کے انفرادی اسکور پر ولیمسن نے ٹھکانے لگایا، آف اسپنر نے مونٹی پنیسر کو صفر پر ٹیلر کا کیچ بنوا کر انگلش اننگز کا465 رنز پر اختتام کرا دیا۔
جیمز اینڈرسن8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اسپنر بروس مارٹن نے 130 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں، بڑا اسکور دیکھ کر کیوی بیٹسمین دباؤ کا شکار ہو گئے، ساتویں اوور میں پیٹر فلٹن (1) نے اینڈرسن کی گیند کک کے ہاتھوں میں پہنچا دی، ہمیش ردرفورڈ کی اننگز بھی 23رنز سے آگے نہ بڑھ سکی، براڈ نے اس کے بعد روس ٹیلر کی پہلی ہی گیند پر بیلز اڑا دیں، جس وقت دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا نیوزی لینڈ کا اسکور 3 وکٹ پر 66 رنز تھا، ولیمسن32 اور براؤنلی8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، ٹیم کو اب بھی 399 رنز کے خسارے کا سامنا ہے، ایسے میں فالوآن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔