پیپلز پارٹی نے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کرائےاین ڈی خان
حکومت نے چیلنجزکا ڈٹ کر مقابلہ کیا،جلسے سے لطیف مغل،رؤف ناگوری کا خطاب.
حکومت نے چیلنجزکا ڈٹ کر مقابلہ کیا،جلسے سے لطیف مغل،رؤف ناگوری کا خطاب. فوٹو: فائل
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما پروفیسراین ڈی خان نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی اورصدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی بدولت حکومت نے اپنی5 سالہ مدت پوری کی ہے جو ملک کی تاریخ میں ایک اعزاز ہے۔
پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
وہ جمعہ کو پیپلز سیکریٹریٹ میں پیپلز یوتھ کی جانب سے''جمہوری ارتقا اور وفاق پاکستان کے تحفظ میں پیپلز پارٹی کے کردار'' کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت اور وفاق کی علامت ہے، بینظیر بھٹوکی شہادت کے بعد صدر آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی بصیرت کی بدولت شہید بی بی کی مفاہمتی پالیسی کو عام کیا، ملک میں وفاق اور چاروں صوبوں میں ایسی مضبوط جمہوری حکومتیں بنوائی۔
جس نے کامیابی کے ساتھ 5 سال مکمل کیے،انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو ان5 سالوں میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن حکومت نے ان چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورعوام کے مسائل کے حل کے لیے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے، حکومت نے اپنے دور میں تاریخی قانون سازی کی، صوبوں کو خود مختاری دی، کارکنان انتخابات کی تیاریاں کریں اور پی پی پی کے منشور کو عام کریں،پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا،پیپلز یوتھ کراچی کے صدر رؤف ناگوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔