دائو دانجینئرنگ یونیورسٹی سربراہ کی تقرری کیلیے ایچ ای سی قوانین نظرانداز
قوانین کے تحت تقرری تلاش کمیٹی کے سفارش کردہ ناموں کی بنیاد پرہوتی ہے.
قوانین کے تحت تقرری تلاش کمیٹی کے سفارش کردہ ناموں کی بنیاد پرہوتی ہے. فوٹو: فائل
حکومت سندھ نے داؤد انجینئرنگ کالج کویونیورسٹی کادرجہ دینے کے بعد اس کے سربراہ کی تقرری کیلیے ایچ ای سی کے قوانین نظرانداز کردیے ہیں۔
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرکی تقرری جامعات کے لیے قائم ''تلاش کمیٹی''کی سفارش کے بغیرہی کرنے کافیصلہ کیاگیاہے، حکومت سندھ نے گورنر سیکریٹریٹ کووائس چانسلرکی تقرری کے لیے 3 نام بھیجے ہیں، اس میں سوئی سدرن گیس کے سابق ایم ڈی ڈاکٹرفیض اللہ عباسی کوداؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کاوائس چانسلرمقررکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
گورنر سیکریٹریٹ کومجوزہ نام موصول ہوگئے ہیں اورامکان ہے کہ ڈاکٹرفیض اللہ عباسی کوآئندہ چندروزمیں وائس چانسلرمقررکیے جانے کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا، نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کی صورت میں ڈاکٹرفیض اللہ عباسی داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے وائس چانسلرہونگے، واضح رہے کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے رائج قوانین کے تحت کسی بھی سرکاری یونیورسٹی میں وائس چانسلرکی تقرری تلاش کمیٹی کے سفارش کردہ ناموں کی بنیادپرکی جاتی ہے۔