دھماکے میں جاں بحق تینوں افراد کو سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ میں رشتے داروں کے علاوہ علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
لانڈھی: دھماکے میں تباہ ہونیوالا دفتر،رکشا اور موٹر سائیکل نظر آرہی ہے ، جائے وقوع پرلوگ جمع ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
لاہور:
لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونی کیبل آپریٹر کی دکان کے باہر بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کو علاقائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں رشتے داروں کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونیA ایریا گلی نمبر ایک دکان نمبر53میں واقع ایم ایس کیبل آپریٹر کی دکان کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے30سالہ وزیر محمد ولد نیک محمد اور دکان کے ملازم نیاز محمد ولد عطا محمد کی نماز جنازہ جمعہ کی صبح10بجے گھر کے قریب جامع مسجد کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
جبکہ انھیں اولڈ مظفر آباد کالونی ریڑھی روڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے33 سالہ سید طاہر شاہ ولد سید شفیع شاہ کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد خضرا کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی اور ریڑھی روڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نماز جنازہ میں مقتولین کے رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
مقتولین کے جنازے گھر سے اٹھائے گئے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار تھی مقتولین کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے واقعے کو15گھنٹے گزر جانے کے باوجود حکومت کی طرف سے کسی شخص نے اہلخانہ سے تعزیت کرنا بھی گوارا نہیں کیا جبکہ ووٹ مانگنے کے لیے دن رات گھروں کے چکر لگانیوالے رکن اسمبلی نے بھی تعزیت کے لیے آنا گوارا نہیں کیا۔