برطرف پولیس اہلکار طاہر شاہ کی6ماہ قبل شادی ہوئی تھی

آبائی تعلق مردان سے تھا، مقتول طاہر کا بھائی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہے.

سید طاہر شاہ ۔ فوٹو : فائل

لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونی میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے برطرف پولیس اہلکار کی6ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

مقتول کا بھائی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہے، تفصیلات کے مطابق لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونی کیبل آپریٹر کی دکان کے باہر بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والا33سالہ سید طاہر شاہ ولد سید شفیع شاہ محکمہ پولیس میں تعینات تھا تاہم دوران تربیت اس کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے باعث وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہو گیا تھے جس پر اسے افسران نے محکمے سے برطرف کر دیا تھا۔




یہ بات مقتول کے بھائی شاہ لطیف تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل سید جمال شاہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی،انھوں نے بتایا کہ وہ نیو مظفر آباد کالونی ڈی ایریا مین روڈ مکان نمبر106میں رہائش پزیر اور 2بھائی تھے طاہر چھوٹا تھا جس کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، آبائی تعلق مردان سے تھا ، طاہر کے والد کا کافی عرصہ قبل انتقال ہو گیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ طاہر شاہ کی موت کے بعد علاقہ مکینوں اور دوست پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے آئی تاہم پولیس افسران یا حکومت کی طرف سے کسی نے بھی تعزیت کے لیے آنا گوارا نہیں کیا۔
Load Next Story