نیاز محمد ہاتھوں اور کمر سے معذوراور گھر کا واحد کفیل تھا

مقتول غیر شادی شدہ اور2 بھائی 3بہنوں میں سب سے بڑا تھا،آبائی تعلق ہزارہ سے ہے۔

مقتول غیر شادی شدہ اور2 بھائی3بہنوں میں سب سے بڑاتھا،آبائی تعلق ہزارہ سے ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

لانڈھی اولڈ مظفر آباد میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے کیبل آپریٹر سید سردار علی شاہ کا ملازم28سالہ نیاز محمد ہاتھوں اور کمر سے معذور تھا ۔

جبکہ وہ گھر کا واحد کفیل تھا، یہ بات مقتول کے والد عطاء محمد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی، انھوں نے بتایا کہ وہ لانڈھی نیو مظفر آباد کالونی ڈی ایریا گلی نمبر1مکان نمبر58 میں2ہزار 500 روپے ماہوار کرائے پر رہائش پزیر ہے، مقتول غیر شادی شدہ اور2 بھائی3بہنوں میں سب سے بڑا تھا، آبائی تعلق ضلع ہزارہ سے ہے ، وہ شٹرنگ کا کام کرتے تھے۔




چند سال قبل کام کے دوران بلندی سے گرے تھے جس کے باعث وہ پیروں سے معذور ہو گئے تھے ، نیاز محمد کی والدہ کا ذہنی توازن درست نہیں، نیاز محمد کے والد نے گورنر سندھ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری سے اپیل کی ہے کہ وہ آکر ان کے گھر کی حالت دیکھ کر فیصلہ کریں بوڑھے ماں باپ کی دیکھ بحال کرنے والے کے مرنے پر ان کی داد رسی کیلیے حکومت وقت کو کیا کرنا چاہیے، ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ اپنے بیٹے کی تدفین کر سکیں۔
Load Next Story