املاک کو نذر آتش کرنے والے معیشت کے دشمن ہیں
سہراب گوٹھ میں مظاہرے سے اہلسنت والجماعت کے رہنمامولانا رب نواز کا خطاب۔
اہلسنّت والجماعت کے ارکان بدامنی کیخلاف سپر ہائی وے سہراب گوٹھ پر مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں مولانا رب نواز حنفی، مولانا عبد اﷲ نقشبندی ، مولانا صدیق معاویہ اوردیگر نے کہا ہے کہ اہلسنت عوام کی املاک کو نذر آتش کرنے والے ملکی معیشت کے دشمن ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف اب تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے سامنے مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا ، مظاہرین نے بینرز اورکتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اہلسنت کی املاک نذر آتش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور حکومت سے نقصان کا ازالہ کرنے کے مطالبات درج تھے۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہر میں مخصوص طبقہ ہمیشہ جنازوں اور احتجاج کی آڑ میں اہلسنت کی املاک کو نقصان پہنچاتاہے، مساجد اور مدارس پر فائرنگ کی جاتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں، انھوں نے حکومت کے اس رویے کو مکمل طور پر جانبدارانہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اہلسنت کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے ۔