وزیر محمد کار پینٹر کا کام کرتا تھا
وزیرمحمد اولڈ مظفرآبادکالونی ڈی ایریا گلی نمبر13مکان نمبر513میں رہائش پزیر 3بہنوں اور 4 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔
وزیرمحمد اولڈ مظفرآبادکالونی ڈی ایریا گلی نمبر13مکان نمبر513میں رہائش پزیر 3بہنوں اور 4 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ فوٹو : ایکسپریس
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وزیر محمد کے والد کا کینسر کے عارضے میں انتقال ہو گیا تھا ۔
مقتول گھر کا واحد کفیل تھا ، 2 بہنوں کی شادی کر دی تھی ایک بہن کی شادی کرنی تھی، تفصیلات کے مطابق لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونی میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے30 سالہ وزیر محمد کے والد نیک محمد کا چند سال قبل کینسر کی بیماری میں انتقال ہو گیا تھا، وہ گھر کا واحد کفیل تھا یہ بات مقتول کے بھائی متین خان نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
انھوں نے بتایا کہ وزیر محمد اولڈ مظفر آباد کالونی ڈی ایریا گلی نمبر 13 مکان نمبر 513 میں رہائش پزیر 3بہنوں اور 4 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اور کار پینٹر کا کام کرتا تھا ، مقتول نے دن رات محنت مزدوری کر کے 2 بہنوں کی شادی کر دی تھی جبکہ ایک بہن کی شادی کرنی تھی۔