طالبان سے مذاکرات پر فوج سے بات کرنے کو تیار ہیںفضل الرحمن
نئے نامزدگی فارم کی شرائط پر الیکشن کمیشن یا جج بھی پورا اترتے ہیں؟ سربراہ جے یو آئی
فوٹو: پی پی آئی / فائل
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جسٹس شاکر اللہ جان نگراں وزیراعظم کے عہدے کیلیے انتہائی موزوں ہیں۔
پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں بحران پیدا کیا 'ہم صوبے کو بحران سے نکالیں گے' بظاہر انتخابات کی راہ میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی ' طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر فوج سے کھل کر بات کرنے کو تیار ہیں اور صدر مملکت کے تحفظات بھی دور کیے جاسکتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن یا ججوں نے امیدواروں کیلیے جو نیا نامزدگی فارم بنایا ہے کیا وہ خود بھی ان شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کو مشاورت کرنی چاہیے۔
طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اگر صدر کے کچھ تحفظات ہیں تو انھیں دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاک فوج بات کرنا چاہتی ہے تو کھل کر بات کرنے کو تیار ہیں انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکام خود بھی آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔ عدالت نے بند کتاب کو کھولنے کے فیصلے کو روک دیا ہے۔