شاہ زیب کے وکیل کوعرفان کی گواہی پراعتراض
کوئی ٹھوس چیز سامنے نہیں آسکی،پیسر بورڈ کی زبان بول رہے تھے،رجوانہ
کوئی ٹھوس چیز سامنے نہیں آسکی،پیسر بورڈ کی زبان بول رہے تھے،رجوانہ فوٹو: فائل
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن کے وکیل نے محمد عرفان کی گواہی پراعتراض جڑ دیا.
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی طرف سے بالترتیب ڈھائی اور 5سال پابندی کی سزائیں سنائی جا چکیں، بکی کی جانب سے رابطے کی اطلاع نہ کرنے والے محمد عرفان معطلی کے 6ماہ پورے کرچکے، ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد ہوئی، اس اسکینڈل کے ایک اور کردار شاہ زیب حسن کا کیس ٹریبیونل میں زیر سماعت ہے، گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والی کارروائی میں محمد عرفان پیش ہوئے، اس کے ساتھ ہی پی سی بی گواہوں کے بیانات مکمل ہو گئے، اوپنر کے وکیل نے اپنی جرح بھی مکمل کرلی۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ پیسر کی گواہی کا مقصد کسی کھلاڑی کوسزا دلانا نہیں بلکہ سچ سامنے لانا ہے، شاہ زیب حسن اس وقت انگلینڈ میں ہیں،وہ اپنے کیس میں خود بطور گواہ پیش ہوں گے۔ اوپنر کے وکیل فیض رسول رجوانہ نے کہا کہ ٹریبیونل کی سماعت میں پی سی بی کوئی بھی گواہ سامنے نہیں لا سکا، محمد عرفان کے بیان میں کوئی ٹھوس چیز سامنے نہیں آسکی،طویل قامت پیسر نے اپنے کسی انٹرویو میں نہیں کہا کہ شاہ زیب ان کو بکی سے ملوانے لے کر گئے تھے، انھوں نے کہا کہ محمد عرفان بطور گواہ پیش ہوئے مگر وہ زبان پی سی بی کی بول رہے تھے۔