تھرپارکر میں رانی کھیت سے مزید 17 مور ہلاک

وزیراعلیٰ سندھ کے دعوئوں کے باوجودویکسی نیشن کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے گئے

وزیراعلیٰ سندھ کے دعوئوں کے باوجودویکسی نیشن کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے گئے, رائٹرز

تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری سے مزید 17 مور ہلاک ہوگئے،وزیراعلیٰ سندھ کے بار بار دعوئوں کے باوجود متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن کیلیے ٹیموں میں اضافہ ہوا نہ فنڈزجاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکرمیں ایک ماہ گزرنے کے باوجود موروں میں رانی کھیت کی بیماری کوکنٹرول نہیں کیاجاسکا۔


مٹھی کے گائوں لکنھارمیں4 اورگائوں پھیلاریومیں 10 مور،مٹھڑیو میں 3مورمرگئے۔محکمہ وائلڈلائف کی ٹیمیں اپنے دفترتک محدود ہیں سیکڑوں مور مرنے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف صرف مرنے والے موروں کی تعداد کم کرنے میں مصروف ہے۔

 
Load Next Story