سیاسی جماعتیں شہریوں کو شناختی کارڈ کیلیے متحرک کریں نادرا
انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کیلیے شناختی کارڈ لازمی ہے، چیئرمین طارق ملک
انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کیلیے شناختی کارڈ لازمی ہے، چیئرمین طارق ملک ۔ فائل فوٹو
PESHAWAR:
چیئرمین نادرا طارق ملک نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپنے خط میں درخواست کی ہے کہ وہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کے حصول کے لیے پاکستانی شہریوں کو متحرک کرنے میں عملی تعاون فراہم کریں۔ یہ بات انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اپنے خط میں طارق ملک نے سیاسی جماعتوں کے قائدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی ہے
لہذا وہ شہریوں کو شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے متحرک کریں،سیاسی جماعتوں کی دور دراز علاقوں تک رسائی اور ملک کے ہر حصے میں موجودگی نادرا کو آبادی کے ان حصوں تک رسائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جہاں لوگ ابھی تک اپنی رجسٹریشن نہیں کروا سکے ہیں۔
نادرا اپنے ڈیٹا حصولی یونٹس (DAUs)کی رسائی کو شہریوں کی دہلیز تک بڑھائے گا اور آپ کی مدد سے اپنے موبائل یونٹس کے ذریعے رجسٹریشن کی کارروائی انجام دینے کے لیے تیار ہے۔نادرا کے ملک بھر میں 452 نیشنل رجسٹریشن سینٹر، 252 موبائل رجسٹریشن وینز، 70 سیمی موبائل یونٹ دور دراز اور دیہی علاقوں میں رجسٹریشن کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔