گارڈن اور سپرہائی وے سے ملنے والی2 لاشوں کی شناخت ہوگئی
رام سوامی کے رہائشی شہبازکاتعلق ہالاری میمن جماعت سے تھا،والد نے شناخت کیا
گارڈن تھانے میں مقتول کے والدکی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر نمبر54/13 درج کر لی گئی۔ فوٹو: فائل
گارڈن چڑیا گھرکے قریب جمعے کی شب فائرنگ سے ہلاک کیے جانے والے نوجوان اور سپر ہائی وے سے جمعرات کو ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے چڑیا گھر کے قریب واقع ہائیڈرنٹ کے سامنے جمعے کی شب فائرنگ سے ہلاک کیے جانے والے18سالہ شہبازکی لاش کو اس کے والد محمد یوسف نے شناخت کیا،مقتول رام سوامی کوئٹہ والی بلڈنگ کا رہائشی اورصدرعبد اﷲ ہارون روڈ پر موبائل مارکیٹ میں دکان پرکام کرتا تھا ،پولیس کے مطابق مقتول جمعے کی شب دکان سے گھر آیا تھا اور کھانا کھانے کے بعد دوستوں کے پاس جانے کا کہہ کر گھر سے گیا تھا ۔
مقتول کے سر میں ایک گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا ، پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا تھا جسے تحویل میں لے لیا گیا اورگارڈن تھانے میں مقتول کے والدکی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر نمبر54/13 درج کر لی گئی،انھوں نے بتا یا کہ مقتول کا تعلق ہالاری میمن جماعت سے تھا ۔
بظاہرمقتول کا کسی سیاسی ، مذہبی جماعت یا جرائم پیشہ عناصر سے تعلق سامنے نہیں آیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے مدراس سوسائٹی بندو خان ریسٹورانٹ کے قریب سے جمعرات کو ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت30سالہ عنایت شاہ ولد حشمت شاہ کے نام سے محمد اقبال نے ایدھی سرد خانے جا کر کرلی، مقتول بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی کا رہائشی تھا۔