جناح اسپتال کے ڈاکٹرز 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے حکم امتناعی لیے جانے کی وجہ سے ڈاکٹروں کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں.
اسپتال میں مریضوں کوادویات کی فراہمی بھی بند کردی گئی ہے. فوٹو: فائل
پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے صدر ڈاکٹر سلمان غوری نے کہا ہے کہ جناح اسپتال میں ڈاکٹروںکو5 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں کی جا سکی ہیں۔جبکہ اسپتال میں مریضوں کوادویات کی فراہمی بھی بند کردی گئی ہے.
پیما نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، اس حوالے سے پیماکا ہنگامی اجلاس جناح اسپتال میں منعقد ہوا جس میں پیما کراچی کے صدر ڈاکٹر سلمان غوری، ڈاکٹرکاشف اورڈاکٹر ممتاز سمیت دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسپتال کے ڈاکٹروں کی گزشتہ 5 ماہ کی تنخواہوں کو فوری اداکیاجائے، اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے حکم امتناعی لیے جانے کی وجہ سے ڈاکٹروں کی تنخواہیں ادا نہیں گئی ہیں جبکہ مریضوں کو بھی حصول علاج میں دشواریاں پیش آرہی ہیں اجلاس میں کہاگیاکہ تنخواہ بنیادی حق ہے۔
ڈاکٹروں کو اس سے محروم رکھنا مریضوں اور اسپتال دونوں کیلیے مشکلات کھڑی کرنے کے مترادف ہے، عوام کا مسئلہ فوری اور بہتر علاج ہے انھیں اس سے غرض نہیں ہے کہ جناح اسپتال کو وفاقی حکومت کے تحت رکھا جائے یا صوبائی حکومت کے تحت چلایاجائے۔
اجلاس میں بتایاگیا کہ عوام کو پہلے ہی علاج کی انتہائی کم سہولتیں میسر ہیں اورکسی ہنگامی صورت حال میں دواؤں کی قلت مزید پریشانی کا باعث بنتی ہے، اس لیے کراچی کے انتہائی اہم اسپتال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ارباب اقتدار سے درخواست کی گئی کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔