مکا چوک پر پان کی دکان پر دستی بم حملہ 5 افراد زخمی

عزیز آباد مکا چوک پر واقع پان کی دکان پر گزشتہ روز نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔

عزیز آباد میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد پان کی دکان پر کریکر پھینک کر کر فرار ہوگئے۔ فوٹو فائل

لاہور:
عزیز آباد مکا چوک پر پان کی دکان پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جوکہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔

دھماکے کی زد میں آکر سٹی وارڈن سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق عزیز آباد مکا چوک پر واقع پان کی دکان پر گزشتہ روز نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ، بم زوردار دھماکے سے پھٹا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس سے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔




دھماکے کی زد میں آکر 5 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں میں 25 سالہ دانش ولد ایوب ، 30 سالہ عابد ولد غلام حسین ، 37 سالہ ندیم احمد ولد غوث محی الدین ، 35 سالہ غضنفر ولد سخاوت علی اور 28 سالہ اویس الحق ولد محمد بشیر شامل ہیں ، زخمی ہونے والا ندیم سٹی وارڈن ہے۔

ایس ایچ او عزیزآباد حسیب اللہ قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی جبکہ دھماکے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا تھا ، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ملزمان کار سوار تھے یا موٹر سائیکلوں پر آئے تھے ، انھوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

 
Load Next Story