پی پیق لیگ میں نگراں وزیراعظم کیلیے ڈاکٹر عشرت پراتفاق

شجاعت اور وزیراعظم میں رابطہ ،رضامندی سے آگاہ کیا،مدت مکمل ہونے پر مبارکباد

شجاعت اور وزیراعظم میں رابطہ ،رضامندی سے آگاہ کیا،مدت مکمل ہونے پر مبارکباد

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) میں نگران وزیراعظم کیلیے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے درمیان ہفتے کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، (ق) لیگ کے صدر نے نگراں وزیراعظم کیلیے ڈاکٹر عشرت حسین کے نام پر وزیراعظم کو اپنی رضامندی سے آگاہ کیا۔




دونوں رہنمائوں نے حکومتی مدت مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔ این این آئی کے مطابق چوہدری شجاعت نے ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپوزیشن سے ہونیوالی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story