ہوٹل کی سیکیورٹی کے لیے قائم تجاوزات ہٹانے کاحکم معطل کردیا
اسلام آبادہائیکورٹ نے ہوٹل کی سیکیورٹی کے لیے قائم تجاوزات ہٹانے کاحکم معطل کردیا

GILGIT:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد کے فائیواسٹار ہوٹل کی انٹرا کورٹ اپیل پر سی ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کا نوٹس معطل کردیا ہے ۔جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس محمد عظیم خان آفریدی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔
سی ڈی اے نے 6 جولائی کو ہوٹل انتظامیہ کو تجاوزات ہٹانے کے لیے نوٹس بھجوایا تھا جس کیخلاف ہوٹل انتظامیہ نے آئینی درخواست دائرکی تھی۔قبل ازیں جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے درخواست خارج کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزاراپنی حدودکے اندر سیکیورٹی انتظامات کے لیے جو مرضی کرلے لیکن اس مقصد کے لیے سرکاری زمین پرتجاوزات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے عام شہری متاثرہوتے ہیں۔