ڈرون حملےاقوام متحدہ کمیشن کے بعدبان کی مون کابھی اظہارتشویش
ڈرون استعمال میں بین الاقوامی قواعدوضوابط کی پابندی ہونی چاہیے،سیکریٹری جنرل
ڈرون استعمال میں بین الاقوامی قواعدوضوابط کی پابندی ہونی چاہیے،سیکریٹری جنرل فوٹو: فائل
اقوام متحدہ کے کمیشن کی طرف سے امریکی ڈرون حملوں کو پاکستانی سلامتی کے خلاف قرار دیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی ڈرون حملوں پر اپنی تشویش کا اظہا رکردیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونے والے سیکڑوں امریکی ڈرون حملوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نیز پاکستان نے امریکی ڈرون حملوں سے اپنی سرحدی خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام متحدہ سے شکایت کی تھی جس اقوام متحدہ نے مذکورہ کمیشن تشکیل دیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان پاکستان میں ڈرون حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے ایک ماہر کے اس بیان پر اظہارخیال کررہے تھے کہ ان حملوں سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کے استعمال میں بین الاقوامی قواعدوضوابط کی پابندی کی جانی چاہیے۔