پاکستان میں بروقت و منصفانہ انتخابات چاہتے ہیںامریکا
امریکادونوں ممالک میں سیکیورٹی خدشات پرمذاکرات کووسعت دیناچاہتاہے،محکمہ خارجہ
امریکادونوں ممالک میں سیکیورٹی خدشات پرمذاکرات کووسعت دیناچاہتاہے،محکمہ خارجہ فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
امریکانے پاکستان میں مقررہ وقت پرآزاداورمنصفانہ انتخابات کے انعقادکی خواہش کا اظہار کیاہے۔
ہفتے کوامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں منتخب پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہو گئی ہے،پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری حکومت کی تبدیلی دوسری جمہوری حکومت کوہوگی ،امریکاپاکستان میں مقررہ وقت پرآزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقادکے خواہاں ہے۔
امریکاچاہتاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی خدشات پر مذاکرات کووسعت دی جائے،امریکاہمیشہ جنوبی ایشیاکے2اہم ممالک کے درمیان مذاکرات اورباہمی تعلقات کوبہتربنانے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتارہاہے۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ گزشتہ روزپاکستان کی پارلیمنٹ میں بھارت کے حوالے سے کیاہوا،سب جانتے ہیں کہ ہم پاکستان اوربھارت کی جانب سے براہ راست مذاکرات اورتعلقات کی بہتری کے اقدامات کی حمایت کرتے رہے ہیں اوردونوں ممالک نے معیشت اورویزاکے بارے میں کچھ مثبت پیشرفت بھی کی ہے۔