گوجرانوالہ میں سفاک باپ نے بیٹے کوچھت سے پھینک کر مار ڈالا
احمد علی نے 2 سالہ ایان کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا، اسپتال میں چل بسا،ملزم فرار
2بچے بیمارتھے،ماریہ صدیقی نے شوہرکو دوائی لانے کیلیے کہا تو دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ فوٹو: فائل
سفاک باپ نے دوائی نہ لے کر دی اور 2 سالہ بیمار بیٹے کو چھت سے پھینک کر مار ڈالا۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ بھیکوپور میں پیش آیا جہاں پر ماریہ صدیقی نامی عورت کے 2 بچے سردی کے باعث بیمار تھے، اس نے شوہر احمد علی کو کہا کہ بچوں کو دوائی لادو جس پرمیاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا جب کہ اس دوران احمد علی نے 2 سالہ بیٹے ایان کو پکڑا اور دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا، بچے کے سر میں چوٹ آئی، اسے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جاںبر نہ ہو سکتا اور چل بسا۔
واقعے کے بعد ملزم گھر سے فرار ہوگیا جب کہ ایس ایچ او گوہر عباس کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔