کیون پیٹرسن کو انگلش کپتان روٹ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا
پیٹرسن نے جوئے روٹ کی ایک تصویر کے نیچے کیپشن لکھا کہ ’ کیپٹن فینٹاسٹک‘۔ اس پر شائقین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی۔
پیٹرسن نے جوئے روٹ کی ایک تصویر کے نیچے کیپشن لکھا کہ ’ کیپٹن فینٹاسٹک‘۔ اس پر شائقین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی۔ فوٹو: فائل
PESHAWAR:
انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن کو موجودہ کپتان جوئے روٹ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا جب کہ شائقین نے سوشل میڈیا پر الٹا ان کی ہی کھچائی کردی۔
تیسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلش ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچی ہوئی تھی تب کمنٹری باکس میں موجود پیٹرسن نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں جوئے روٹ ایک واٹر گن اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ انھوں نے کیپشن لکھا کہ ' کیپٹن فینٹاسٹک'۔ اس پر شائقین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی، ایک نے لکھا کہ میری پاکٹ میں پستول ہے جس کا رخ آپ کی طرف ہے، الٹی سیدھی باتیں مت کرو۔ ایک نے کہا کہ آپ کپتان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ کے پی مذاق تو یوں اڑا رہے ہیں جیسے کبھی وہ ایسی انگلش ٹیم کا حصہ نہ رہے ہوں جس کو وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونا پڑا، انھیں ایسی باتیں کرنے سے قبل آئینے میں اپنی شکل دیکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ کیون پیٹرسن ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دینے سے گریز نہیں کرتے۔