سی وی …کیسے بنائیں
CV آجر کو درخواست گذار کی اہلیت، تجربہ اور صلاحیتوں سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔
c.v میں کم الفاظ استعمال کرنے کیلئے Bullets کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ۔فوٹو: فائل
ملازمت کے حصول کیلئے اچھی CV بہت اہمیت کی حامل ہے۔CV ایک شخص کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر کی مکمل تفصیل بیان کرتی ہے۔ یہ عام طور پر ملازمت کے حصول کیلئے تیار کی جاتی ہے۔ آج کی دنیا میں یہ کسی بھی ملازمت کیلئے اپلائی کرنے کا رائج طریقہ ہے۔ CV آجر کو درخواست گذار کی اہلیت، تجربہ اور صلاحیتوں سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔
اس قدر اہمیت کا حامل ہونے کے باوجود، بہت سے نوجوان ایک اچھی CV کی تیاری میں مشکلات محسوس کرتے ہیں۔ عام طور پر وہ نہیں جانتے کہ کون سی معلومات، کس ترتیب میں درج کرنی ہیں، ضروری معلومات کو نمایاں کرنا ہے اور غیر ضروری تفصیلات اور طوالت سے گریز کرنا ہے۔
اگرچہ ایک اچھی CV بنانے کا کوئی کامل سانچہ (Perfect Template) نہیں ہے، ہر شعبے کی ضروریات کے مطابق CV کے مندرجات میں مختلف پہلوئوں پر زور دیا جاتا ہے۔ تاہم ماہرین نے CVبنانے کے کچھ بنیادی اصول وضع کر رکھے ہیں۔ مجموعی طور پر CV صاف، ٹائپ شدہ 'مختصر اور سفید کاغذ پر لکھی ہونی چاہیے۔ CV کی ضخامت A4 سائز کے ایک یا دو صفحات سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
پیشہ ورانہ اور تعلیمی زندگی میں اپنی کامیابیوں، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں اور (ادارے یا معاشرے کے لیے) خصوصی خدمات کا ذکر تفصیل سے اور نمایاں انداز میں اپنی CV میں کریں۔ اس کے علاوہ اپنی شخصیت کے مضبوط پہلوؤں (Strenghts) کو بھی اچھے طریقے سے اجاگر کریں۔ کم الفاظ استعمال کرنے کیلئے Bullets کا استعمال کریں۔
CV کے اہم بنیادی مندرجات یہ ہیں :
ذاتی معلومات: نام' پتا' فون نمبر' ای میل اور سوشل میڈیا پر کوئی پیشہ ورانہ سرگرمی (اگر آپ کرتے ہوں) جیسا کہ بلاگ وغیرہ کو شامل کریں۔
کیریئر ہسٹری: اس میں موجودہ ملازمت سے آغاز کرتے ہوئے، سب سے پہلی ملازمت تک کی تفصیل بیان کریں۔ اگر مطلوبہ ملازمت سے متعلق ہو تو رضاکارانہ یا عارضی طور پر کی گئی ملازمت کا ذکر بھی کریں۔
ذاتی پروفائل: جس ملازمت کیلئے آپ درخواست دے رہے ہیں، اس کی ضروریات کے مطابق اپنی صلاحیتوں اور خوبیوں کو بیان کریں۔
کامیابیاں: سابقہ ملازمتوں کی بہترین کارکردگی ' پرفارمنس سرٹیفیکیٹس وغیرہ شامل کریں۔
قابلیت: پیشہ ورانہ شخصی خوبیاں اور سابقہ ملازمت کے دوران حاصل کی ہوئی ٹریننگ اور اس میں اپنے کام کی نوعیت وغیرہ۔
تعلیمی ریکارڈ: اس میں تازہ ترین ڈگری سے میڑک تک تعلیمی ریکارڈ لکھیں۔
دلچسپیاں: اپنی دلچسپیوں کا ذکر ضرور کریں۔ خصوصاً جب وہ مہارتیں مطلوبہ ملازمت سے متعلق ہوں۔
ریفرنسز: اس میں آپ ایسے افراد کا ذکر کرتے ہیں جو آجر کی جانب سے پوچھے جانے پر آپ کی خوبیوں اور اہلیت کے بارے میں بتا سکیں۔ ممکن ہو تو اپنے سابقہ ادارے کے کسی فرد کا بھی حوالہ دیں۔ اس کا بہت مثبت اثر پڑے گا۔
اس کے علاوہ مزید معلومات، جیسا کہ پیشے میں تبدیلی کی وجہ یا پیشہ ورانہ کیریئر میں تعطل کی وجوہات کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔
کیریئر کوچنگ کے ایک بڑے ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کورائن ملز سی وی کے ضمن میں کہتی ہیں کہ ایک اچھی CV بنانے کیلئے مناسب فونٹ اور فارمیٹنگ درکار ہوتی ہے۔ 10 یا 12پوائنٹ معیاری فونٹ سائز ہے۔ فونٹ سٹائل Times New Roman, Arial یا Verdana میں سے کوئی استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ سپیلنگ کی بار بار پڑتال ضرور کرنی چاہیے کیوں کہ غلط سپیلنگ کا بہت منفی تاثر پڑتا ہے ۔
آپ پہلے ایک ہی قسم کی پانچ، چھ ملازمتوں کے اشتہارات دیکھیں اور ان کے لیے درکار قابلیت کا بغور جائزہ لیں، پھر اپنی سی وی کو اس سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک ہی CV ہر طرح کی ملازمت کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے، جوکہ درست نہیں ہے۔ اس لیے آپ کو پہلے تھوڑی ریسرچ کرنی چاہیے کہ آجر کی ضروریات کیا ہیں۔ CV تیار کرنے کے بعد اچھی طرح پروف ریڈنگ کر لیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مذکورہ تمام معلومات آپ نے مناسب پیرائے میں بیان کر دی ہیں۔
آن لائن سی وی۔۔۔
بہت سے سرکاری اور نجی ادارے اور ملٹی نیشنل کمپنیاں ملازمت کے لیے امیدواروں سے آن لائن سی وی منگواتی ہیں۔ بڑی کمپنیوں نے غیر مطلوبہ سی ویزکی فلڑیشن کے لیے سافٹ وئیر بنا رکھے ہیں، جو کہ مخصوص پیمانوں پر سی وی کے مندرجات کو پرکھتے ہوئے اسے آگے بھیجنے یا روکنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اس لئے بسا اوقات ایک درخواست محض اس بنیاد پر مسترد ہو جاتی ہے کہ وہ ٹھیک طرح سے لکھی نہیں ہوتی، چاہے فی الواقع آپ اس ملازمت کے حقیقی کرائی ٹیریا پر پورے ہی کیوں نہ اترتے ہوں۔ آن لائن سی وی بھیجتے ہوئے مندرجہ ذیل امور کو پیش نظر رکھنا چاہیے:
(1) لَے آئوٹ سادہ ہو، پیچیدہ اور ڈیزائنگ والے لے آوٹ کو پروسیس کرنا سافٹ وئیر کے لیے مشکل ہوتا ہے۔
(2)مروجہ معیاری الفاظ (Key Words) استعمال کریں، مثلا ورڈ پروسیسنگ سوفٹ ویئر کے بجائے مائیکروسافٹ ورڈ لکھا جائے۔
(3)اپنے گذشتہ پیشہ ورانہ تجربے کے ساتھ ان مہارتوں کا بھی بتائیں، جو کام کے دوران حاصل کی ہیں۔
(4)درست عنوانات کے تحت معلومات درج کریں، صرف نام لکھنا کافی نہیں بلکہ جس عہدے اور حیثیت میں کام کرنا چاہتے ہیں، اس کا ذکر بھی کریں۔