پاورکمپنیوں میں توسیع لینے والے افسران کوفارغ کرنیکی سفارش
قائمہ کمیٹی نے بجلی کمپنیوں کے بورڈآف ڈائریکٹرزکیلیے...
قائمہ کمیٹی نے بجلی کمپنیوںکے بورڈآف ڈائریکٹرز کیلیے سیکیورٹیز ایکسچینج حکام بلالیے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تشکیل کے طریقۂ کارپرتشویش کااظہارکرتے ہوئے سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن حکام کوبریفنگ کیلیے طلب کرلیاہے،کمیٹی نے تمام پاورکمپنیوں اورنیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میںسیاسی اثرو رسوخ سے مدت ملازمت میں توسیع لینے والے تمام افسران کوفارغ کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔کمیٹی کااجلاس پیرکوپارلیمنٹ ہاؤس میںچیئرمین سینیٹر زاہد خان کی سربراہی میںہوا۔
اجلاس میں ملتان، لاہور، پشاور، سکھر اورکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اورنیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن کے جی ایم کوملازمت میںتوسیع دینے کا معاملہ اٹھایاگیاکہ یہ ماتحت ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے۔ باہرسے افسران کی خدمات مستعارلی جاتی ہیں،کمیٹی نے وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی کوہدایت کی کہ محکموں میںقابل اورمحنتی افسران کو اعلی عہدوں پر تعینات کیاجائے اورصرف اس صورت میں باہر سے لوگوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔
جب ان اداروں کے اندر ایسے ماہر افراد دستیاب نہ ہوں،کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایکسیئن میپکومحمدندیم اورایس ڈی اوسجادندیم کوفوری طورپران کے عہدوں سے ہٹایاجائے۔ محکمانہ انکوائری کے بعد ان افسران کے خالف تادیبی کارروائی کی جائے،کمیٹی نے ایم ڈی میپکوکی اجلاس میں غیرحاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ایچ آرایم میپکوکوکمیٹی روم سے باہرنکلنے کا حکم دے دیا۔
آئی این پی کے مطابق کمیٹی نے وفاقی وزیر پانی وبجلی احمدمختارکے پھراجلاس میںشرکت نہ کرنے پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے قراردیاکہ اگروہ کمیٹی کے طے شدہ اجلاس میںشریک نہ ہوئے تو ان کوشونوٹس جاری کیاجائے گا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث ملک میںگھیراؤ جلاؤ جاری ہے احمدمختار کی عدم حاضری سے لگتاہے کہ وہ اس معاملے کوحل کرنے میںسنجیدہ نہیںہیں۔