طویل فارمیٹ کیلیے آئی سی سی کا سبسڈی فنڈز مختص کرنے پرغور
ٹیسٹ کے5دن کی اسپانسرشپ عام طورپر1 ٹی ٹوئنٹی کے برابر ہوتی ہے، نجم سیٹھی
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز شائقین کی زیادہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل
ATHENS:
آئی سی سی طویل فارمیٹ کیلیے سبسڈی فنڈز مختص کرنے پرغور کرنے لگی۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ طویل فارمیٹ میں اسپانسرز تلاش کرنا کونسل اور دیگر ممبر ملکوں کیلیے بھی مشکل ہے، ٹیسٹ میچ کے5 دن کی اسپانسر شپ عام طور پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے برابر ہوتی ہے، قائد اعظم ٹرافی کے اسپانسرز نہ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ باہر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہوتا ہے تاہم نجی سیکٹر کو زبردستی اسپانسر شپ پر آمادہ نہیں کر سکتے اور نشریاتی ادارے کو بھی پابند نہیں کر سکتے کہ وہ میچز دکھائیں۔ مزہ تب آتا جب کرکٹ کو فروغ دینے والے بڑے ادارے ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے اسپانسر کے طور پر سامنے آتے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کیلیے اسپانسرز کا نہ ملنا عالمی سطح پر بھی مشکل ہے،آسٹریلیا ، انگلینڈ اور بھارت کے سوا دیگر ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کیلیے کم لوگ ہی اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں جب کہ بھارتی شائقین میں مقبولیت کا گراف بھی گر رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز شائقین کی زیادہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔