2 جزیرے امریکی سرمایہ کاروں کو دینے کیخلاف جسقم کا مظاہرہ

پی پی نے سندھ کی زمین کا سودا کر کے سندھ کے عوام سے ایک بار پھر غداری کی،مہراب کھوسو

جئے سندھ محاذ کی جانب سے ذوالفقار آباد منصوبے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

جیے سندھ محاذ نے کراچی میں واقع 2 جزائر کے امریکی سرمایہ کاروں سے ہونے والے معاہدے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سرمایہ کاروں کو جزائر دینے کے خلاف شدید نعریلگائے۔

اس موقع پر مہراب کھوسو، ریاض بلوچ و دیگر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے جاتے جاتے بھی سندھ کی زمین کا سودا کرتے ہوئے سندھ کے عوام سے ایک بار پھر غداری کی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں کہ جب کسی کا دل چاہے اسے فروخت کردیں اس پر صرف سندھ کی عوام کا حق ہے اور وہ اس پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دیںگے اور وہ اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ناکام بنائیں گے۔




انھوں نے کہا کہ سندھ کے عوام مذکورہ جزائر کے امریکن سرمایہ کاروں کے ساتھ ہونے والا تجارتی معاہدے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اسے معاہدہ کو فوری طور پر ختم کیا جائے، بصورت دیگر اس معاہدہ کے خلاف خلاف بھرپور جدوجہد چلائی جائے گی۔
Load Next Story