نواب شاہ پیپلز پارٹی کا ایوب رند کوٹکٹ دینے کا فیصلہ
کراچی طلب کرلیا،مخالفین کی ضمانت ضبط کروادوں گا،ایوب رند
پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنا ووٹ بینک محفوظ بنانے کے لیے محمد ایوب خان رند کوپارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی کی جانب سے نواب شاہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس26کے لیے پارٹی ٹکٹ پی پی رہنما رند قبیلے کی بااثر شخصیت محمد ایوب خان رند کو دینے کا فیصلہ۔پارٹی قیادت نے ایوب رند کو کراچی طلب کرلیا۔
تفصلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنا ووٹ بینک محفوظ بنانے کے لیے محمد ایوب خان رند کوپارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پی پی قیادت نے ایوب خان رند کو کراچی طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب اس سلسلے میں جب ایوب رند سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ انھوں نے پارٹی قیادت کو درخواست ارسال کردی ہے اور الیکشنمیں مخالفین کی ضمانت ضبط کرادوں گا۔میرا جینا مرنا پی پی پی کے ساتھ ہے اور آصف زرداری و فریال تالپور کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔