ضلع ساؤتھ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف خصوصی مہم شروع 142 ملزمان گرفتار
ویسٹ زون پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 15ملزمان گرفتار، اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد.
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، ویسٹ زون پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 15ملزمان گرفتار، اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد۔ فوٹو: فائل
ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
جبکہ سائوتھ زون پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرکے مختلف علاقوں سے142 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ اشیا، آلات قمار بازی اور دیگر سامان برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق ضلع ویسٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے موچکو ، سائٹ اے اور منگھوپیر پولیس نے ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں ملوث 15 ملزمان شاکر ، مظہر عرف بھولو ، اسد خان ، سلیم اور محمد بلال کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا، علاوہ ازیں، سائٹ اے ، سائٹ بی اور جیکسن پولیس نے 10 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، علاوہ ازیں ایس ایس پی سائوتھ ناصر آفتاب کی ہدایت پر ضلع سائوتھ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ، اس دوران بوٹ بیسن ، آرٹلری میدان ، پریڈی ، کلفٹن ، گذری ، ڈیفنس ، محمود آباد اور صدر پولیس نے ڈکیتی و اسٹریٹ کرمنلز گروہوں کے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
بوٹ بیسن ، فریئر اور پریڈی پولیس نے جوا و سٹے کے اڈوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 22 جواریوں کو گرفتار کرکے آلات قمار بازی اور دائو پر لگی رقم بھی برآمد کرلی ، درخشاں ، کلفٹن اور گذری پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر خواتین سمیت 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، آرام باغ ، درخشاں اور محمود آباد پولیس نے منشیات فروش پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے چرس اور ہیروئن برآمد کرلی ، مزید برآں پولس کو سنگین مقدمات میں مطلوب 16 مفرور و اشتہاری ملزمان بھی پکڑے گئے۔